قصور (نا مہ نگار) راجہ جنگ کے نواحی گا ئو ں بوگا گنڈا سنگھ والا میںخواتین کی لڑائی کے تنا زعہ پر دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ میو اور راجپوت گروپ کے مابین رقم کی لین دین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ قبل ازیں دونوں میں جھگڑا بھی ہوا تھا جسے علاقہ کے معززین نے مداخلت کرکے معاملہ رفعہ دفعہ کرا دیا۔ وقوعہ کے روز گزشتہ صبح فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں ارشد اور محمد اکبر شامل ہیں ۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔