اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے ٹیکس فری 2لاکھ ٹن آلو درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 5مئی سے 31جولائی کے درمیان 2لاکھ ٹن آلو ٹیکس فری درآمد کئے جاسکیں گے۔ دریں اثناء آلو کے تھوک اور پرچون قیمت میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔ آلو 70روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ فیصلہ میں 5مئی کی شرط عائد کرنے سے منافع خوروں کو 10دن منافع خوری کے لئے مل گئے۔ 5 مئی ہی سے آلو کی برآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد کردی گئی ہے۔
حکومت نے ٹیکس فری 2 لاکھ ٹن آلو درآمد کرنیکی اجازت دیدی، قیمتیں کم نہ ہو سکیں
May 03, 2014