اسلام آباد (اے پی پی‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج ہم صحافی برادری کے ساتھ مل کر پریس کی آزادی کا دن منا رہے ہیں جوکہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پریس جمہوریت کا لازمی و ضروری عنصر ہے۔ ہماری حکومت پریس کی آزادی کو برقرار رکھنے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ صحافی برادری کی پاکستان میں پریس کی آزادی کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد قابل ستائش ہے۔