مہنگائی اور افراط زر میں اضافہ، بعض اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپریل میں گذشتہ سال کے اس عرصے کے دوران مہنگائی بڑھی ہے، تعلیمی اخراجات، کتابیں اور تعمیراتی سامان مہنگا ہوا۔ اپریل 2013ء میں افراط زر 5.8فی صد تھا جبکہ اپریل 2014ء میں یہ بڑھ کر 9.2 فی صد ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق  افراط زر، نان فوڈ نان انرجی، اشیا کے لئے 8.5فیصد بڑھا۔ ہول سیل افراط زر سالانہ بنیاد پر 7فی صد بڑھا ہے۔ اپریل میں جن چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آلو کی قیمت میں 42.06فی صد، تازہ پھل 22.02فی صد، تازہ سبزیاں 14.72فیصد، پیاز 2.63فیصد، ملک پائوڈر 2.36فی صد، دال مونگ 1.37فی صد اور مچھلی کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل میں جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں انڈے کی قیمت میں 24.48فیصد، ٹماٹر 13,56فیصد، گندم 6.91فی صد، گندم کا آٹا 2.46فی صد اور دال چنا کی قیمت میں 1.32فی صد کمی آئی۔ ’’نان فوڈ آئٹمز میں تعلیم 9.68فی صد، ٹیکسٹ بکس 4.26، میرج ہالز چارجز 2.75فی صد، کاٹن کلاتھ 2.77فی صد، میڈیکل آلات 2.57فی صد، ہائوس رینٹ 2.10فیصد، کنسٹرکشن ان پٹ آئٹمز 1.43فی صد مہنگے ہوئے۔ اپریل میں گاڑیوں کی قیمت میں 1.70فیصد کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...