سندھ ہائی کورٹ: غیر ملکی مواد نشر کرنے پر جیو مالکان کو نوٹس جاری

May 03, 2014

کراچی (وقائع نگار) سند ھ ہائیکورٹ نے غیر ملکی مواد نشر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیو مالکان کو  28مئی تک نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ محفوظ یار خان کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق علی چنہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس سماعت کی۔ درخواست میں وزارت اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا، جیو مالکان میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں