لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے نیا ہیئر سٹائل اپنالیا۔ سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل سے جملے بازی بھی کی۔ احمد شہزاد نے نیا ہئیرسٹائل اپنایا اور تصاویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیں۔ ساتھ ہی ساتھ کرس گیل سے بھی پوچھ لیا کہ وہ نئے سٹائل میں کیسے لگ رہے ہیں۔ کرس گیل بھی مذاق اڑانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے، ٹوئیٹ کیا کہ احمد اپنے ہیئر سٹائلسٹ پر فوراً مقدمہ کردو۔ احمد شہزاد نے گیل کو لاجواب کردیا۔ گیل کی ایک پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے پوچھا کہ اس شخص کے ہئیرسٹائلسٹ کے ساتھ کیا کیا جائے؟