ڈی ایس فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) برٹ فٹبال کلب اور اکیڈمی کے زیراہتمام ڈی ایس چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہفتہ کے روز عثمانیہ فٹبال کلب اور رئیل لاہور فٹبال کلب وں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ریلوے ناچ گھر برٹ انسٹیوٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور، مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چودھری کبیر، چیف ایگزیکٹو ایجوکیٹر ایلیٹ کیمپس جوہر ٹاون معظم خان، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ، شیخ مظہر ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن