زندگی میں کبھی کسی کے پاس کام مانگنے نہیں گئی:زارا شیخ

May 03, 2014

لاہور( کلچرل رپورٹر)اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی بھی کسی کے پاس کام مانگنے نہیں گئی اور نہ ہی مجھے کسی سے کام مانگنے کی ضرورت ہے ، اگر مجھ میں اداکاری کی صلاحیتیں ہیں تو ڈائریکٹر خود مجھ سے رابطہ کرتے ہیں ۔ میں کبھی کسی کے پاس کام مانگنے نہیں گئی ، بعض عناصر میرے بارے میں اس طرح کا تاثر دیکر مجھے ذہنی اذیت دینا چاہتے ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ اس طرح کی باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں واحد اداکارہ ہوں جو فلموں میں کامیابی کے باوجود منتخب شدہ فلموں میں کام کرتی ہوں ۔دھڑا دھڑ فلمیں کر کے میں اپنے امیج کو خراب نہیں کرنا چاہتی ، فلم بین آج بھی زارا شیخ کو جانتے ہیں اور میرے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے جو مجھ سے محبت کرتا ہے اور انہی کیلئے میں فلموں میں کام کرتی ہوں۔

مزیدخبریں