جونی ڈپ کو اپنے ہی محافظ کا تھپڑ

May 03, 2014

لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ اداکار جونی ڈپ کو اپنے ہی محافظ نے تھپڑ رسید کرڈالا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جونی ڈپ کے ساتھ یہ اتفاقی حادثہ نیویارک تھیٹر کے باہر اس وقت پیش آیا جب ان کے ایک مداح نے قریب ہوتے ہوئے شکایت کی کہ آپ نے صرف دو تصاویر پر دستخط کئے ہیں جبکہ اس سے قبل آپ نے درجنوں تصاویر پر دستخط کئے اور بحث شروع کردی ۔ اس پر جانی ڈپ کے محافظ ان کے درمیان حائل ہوگیا اور اس کے مداح کو رسید کردہ تھپڑ جونی ڈپ کو جا لگا۔

مزیدخبریں