اڈیالہ جیل میں قید 39 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد، رواں ماہ پھانسیوں کا امکان

May 03, 2015

راولپنڈی (آن لائن) سینٹرل جیل اڈیالہ میں پھانسی کی سزاوں پر عملدرآمدکاتیسرامرحلہ مئی کے پہلے عشرہ سے شروع ہورہاہے۔جیل میں 39 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر سے مرحلہ وارمستردہوکرجیل پہنچ گئیں جبکہ جیل حکام نے ایسے تمام پھانسی کے منتظرقیدیوں کو پھانسی گھاٹ کے قریب پھانسی سیل میں منتقل کردیاہے اوران کے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کیلئے مرحلہ وارمتعلقہ عدالتوں سے رجوع کرلیاگیا۔ ان قیدیوں میں راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک اضلاع کے قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں گزشتہ 3 ماہ میں اب تک 10قیدیوں کوپھانسی دی گئی 3 کے راضی نامہ ہوگئے، 180 قیدیوں کی اپیلیں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جبکہ 78 کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 2007 تک کے قتل کیسوں کی اپیلیں اسی سال نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس وقت اڈیالہ جیل میں پھانسی کی سزا یافتہ 301 ملزمان قید ہیں جن مجرمان کی رحم کی اپیلیں مستردہوئیں ان کے رشتہ داروں نے مقتولین کے خاندان سے راضی نامہ کیلئے بھی سرتوڑ کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں