مالے+نیو یارک (رائٹرز+ نمائندہ خصوصی) مالدیپ میں سابق صدر نشید کی رہائی کیلئے مظاہرے جاری ہیں پولیس نے اپوزیشن کے رہنمائوں سمیت 200 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الزام لگایا حزب اختلاف کے رہنمائوں نے تشدد بھڑکایا اور مظاہرین کو سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں کی ترغیب دی۔ شیخ احرام عبداللہ نے حکومت گرانے کیلئے یہ مظاہرے کرائے۔ پکڑے گئے رہنمائوں میں اسلامی عدالت پارٹی کے رہنما شیخ اپوزیشن مالدوین ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین علی وحید اور جموری پارٹی کے نائب رہنما شامل ہیں۔ پولیس نے مرچوں کا سپرے کیا۔ آنسو گیس کے شیل پھینکے اور لاٹھی چارج کئے۔ جب سے اپوزیشن رہنما نشید جیل منتقل ہوئے یہ بڑا احتجاج ہے ادھر امریکی وزیر خارجہ کیری نے کہا مالدیپ میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی اعلیٰ عہدیدار مونا رشوامی نے کہا ہے مالدیپ کے سابق صدر نشید کا ٹرائل غیر منصفانہ ہے۔