حکومت اطلاعات تک رسائی کا قانون منظور کرے‘ آصف زرداری

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کی آزادی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ اس قانون کو سینیٹ کی اطلاعات کی کمیٹی پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ پارٹی یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ پریس کے ضابطہ اخلاق کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے کیونکہ یہ ضابطہ اخلاق اطلاعات تک رسائی اور شہریوں کے حقوق کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔ اطلاعات تک رسائی کا قانون کمیٹی برائے اطلاعات نے ایک سال قبل منظور کر لیا تھا اور حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک یہ قانون قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جس سے حکومت کے ارادوں کے متعلق سوالات اٹھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...