لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آبادکے 8 گھنٹے کے دورہ میں ترقیاتی منصوبوں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد عام وین میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گاڑیاں ساتھ ہونے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت گزر گیا جب وزیر ، وزرائ، کاروں کے لمبے قافلے پر دوروں پر نکلتے تھے، میں یہ کلچر بدلنے کا تہیہ کرچکا ہوں۔ اب عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو اس طرف آنا ہوگا۔ اگر میں وین میں بیٹھ سکتا ہوں تویہ کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟
شہبازشریف کا فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے عام وین کے ذریعے سفر
May 03, 2015