لاہور (کلچرل رپورٹر) شالیمار تھیٹر میں ’’میرا ویاہ کرا دو‘‘ کے نام سے نیا سٹیج ڈرامہ شروع ہو گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ملک طارق محمود ہیں۔ رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ ڈرامے میں اداکارہ سنہری خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں نگار چودھری، آشا چودھری، ہنی شہزادی، لیلیٰ صدیقی، ستارہ بیگ، نواز انجم، اکمل راہی، گڈو کمال، مٹھوجی، انمول، ساقی خان، ندیم برال اور طاہر نوشاد شامل ہیں۔