نوشہرہ ورکاں +فیصل آباد (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) نوشہرہ ورکاں ، فیصل آباد، گگومنڈی، ساہیوال میں 2 لڑکیوں اور 2 بچیوں سے زیادتی کی گئی۔ نوشہرہ ورکاں کے گاؤں سندر ورکاں میں عنایت اللہ نے 7 سالہ (ش) سے زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔سنت پورہ کی رانی بی بی کی 17 سالہ بیٹی (م) کو ملزمان اعجاز وغیرہ سات افراد، ابراہیم ٹاؤن کے اقبال کی 16 سالہ بیٹی (ن) سے ملزمان اشرف وغیرہ نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ گگومنڈی کے نواحی گائوں 287 ای بی میں خانہ بدوش عثمان کی 9 سالہ بیٹی زبیدہ گلی میں کھیل رہی تھی نامعلوم افراد زبردستی اغوا کرکے لے گئے اور قریبی کھیتوں میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ساہیوال کے چک 5/1-A ایل اوکاڑہ کی (س۔ب) سے قاسم وغیرہ نے زیادتی کر ڈالی۔
نوشہرہ ورکاں، فیصل آباد اور گگومنڈی میں 2 لڑکیوں ،2 بچیوں سے زیادتی
May 03, 2015