سکھر (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے بیان پر معافی مانگ لی اس پر مزید بات نہیں کرنی چاہئے۔ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ”را“ سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ دشمن یہی چاہتا ہے کہ ملک میں خلفشار رہے۔ الطاف حسین کے بیان کی سب نے مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا وزراءکے پارلیمنٹ میں نہ آنے سے لگتا ہے کہ انہیں پارلیمنٹ سے دلچسپی نہیں۔ پٹرول یا ڈیزل سستا ہونے سے اشیا کے دام کم نہیں ہو رہے۔ ملازمین کی تنخواہیں کم از کم 25 فیصد بڑھنی چاہئیں۔ ہم سیاست کرتے ہیں گالم گلوچ نہیں۔ مذمتی قراردادوں کی بجائے فوج سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں پیش کی جائیں۔
خورشید شاہ
الطاف نے معافی مانگ لی اس پر مزید بات نہیں کرنی چاہئے، مذمت کی بجائے فوج سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں لائی جائیں: خورشید شاہ
May 03, 2015