انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس‘ پنجاب بھر میں اشتہاریوں کی فوری گرفتاری کا حکم

May 03, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کے اہم اجلاس میں سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے کیسز کے حوالے سے ججز کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں پنجاب بھر کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے 14ججز کے علاوہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، سی سی پی او، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، صوبے بھر کے آر پی اوز، پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ججز نے اہم سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں ریسکیو 15 ، احمدیوں کی عبادت گاہوں پرحملہ سمیت دیگر کیسز کا فیصلہ سنایا گیا۔ اجلاس میں پولیس کو صوبے بھر میں اشتہاریوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ پولیس ہر کیس کے گواہ کی عدالت پیشی یقینی بنائے۔

مزیدخبریں