لاہور (سپورٹس رپورٹر) اتھلیٹکس کلب آف شاہدرہ کے زیراہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے ہونیوالی انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاند باغ سکول مریدکے نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ جنریشن سکول قصور نے دوسری جبکہ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد جنید (چاند باغ سکول مریدکے) بیسٹ اتھلیٹ قرار دئیے گئے۔ چیمپئن شپ میں کل 24 سکولز کی ٹیموں کے 350سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی محمد ظفر سیکرٹری جنرل اتھلیٹکس فیڈریشن نے ٹرافی، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ شبانہ اختر اولمپئن ٹیکنیکل آفیشلز کی ہیڈ تھیں جبکہ 60ٹیکنیکل آفیشلز نے چیمپئن شپ کو کامیاب کرنے کیلئے شرکت کی۔ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر محمد دلشاد حسین جبکہ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ثاقب شیخ تھے۔
انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ چاند باغ سکول مریدکے نے ٹرافی جیت لی
May 03, 2016