لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں فیکٹری میں کام کرتے ہوئے شیشہ گرنے سے 25سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔ساندہ کا رہائشی ندیم شاہدرہ کے علاقہ میں شیشہ فیکٹری میں کام کرتا تھا گزشہ روز کام کے دوران شیشہ اس کے اوپر گر گیا ۔جس کی زد میں آ کر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کرادی ہے۔
فیکٹری میں کام کرتے شیشہ اوپرگرنے سے مزدور جاں بحق
May 03, 2016