لاہور(خبر نگار) الخیر فائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کی خصوصی ہدایات پراحسان پورکوٹ ادومیں 27جوڑوں کی اجتماعی شاد ی کااہتمام کیا گیا۔امام قاسم کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کوسلامی دی گئی اوردلہنوں کوبنیادی ضروریات زندگی کی صورت میں جہیز کاسامان دیا گیا۔تقریب میں دولہوں اوردلہنوں جبکہ مہمانوں اورباراتیوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی ۔تقریب میں کوٹ ادو کے اے سی اخترحسین منڈھیرا ،شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید فاروقی ،مولابنا نسیم علی شاہ ،حیدرہمایوں ،احسن ظفراقبال اورمحمدساجد سمیت مقامی معززین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ۔