کیرالہ، اونچی ذات کے ہندو غنڈوں نے دلت لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بیدردی سے مار ڈالا

May 03, 2016

کوچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں اونچی ذات کے ہندو غنڈوں نے ریاستی دارالحکومت کوچی کے قریبی قصبے پرمبرپور میں 30 سالہ دلت خاتون الیشا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کرکے نعش باہر پھینک دی۔ بتایا گیا ہے کہ الیشا اپنی ڈیوٹی ختم کرکے دفتر سے رات کو واپس آ رہی تھی کہ درندوں نے اسے اغوا کر لیا۔ اس کی ماں کو اگلے روز خون میں لت پت نعش ملی۔ لڑکی کو چھریوں کے ان گنت وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ریاست کی آزاد خیال جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے اقلیتوں خاص کر دلتوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات کی شدید مذمت کی۔
دلت/اجتماعی زیادتی

مزیدخبریں