لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران مختص ترقیاتی بجٹ کے 209 ارب روپے استعمال کئے گئے جو اتنی مدت کیلئے مقررہ ہدف 333.33 ارب روپے کے مقابلے میں 124.33 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے اہداف حاصل کرنے کیلئے 365 ارب روپے جاری کئے لیکن صوبائی محکمے صرف 209 ارب استعمال کر سکے۔ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ 400 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ 100 فیصد خرچ نہیں ہو سکے گا۔ گزشتہ مالی سال میں بھی اتنی مدت کے دوران پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کیلئے 298.8 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا‘ لیکن اس کے مقابلے میں صرف 170.05 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جا سکا۔
ترقیاتی بجٹ