کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے وزیراعلی سندھ اور چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کمیٹی کو اہمیت نہیں دیتے۔ دونوں وائس چانسلرز پی اے سی اجلاس میں نہیں آئے۔ دونوں وائس چانسلرز کو عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
پی اے سی خط