اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دس افغانیوں سمیت پنتیس افراد کو حراست میں لیا گیا. چار گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد گھروں سمیت چار سو دوکانوں کی تلاشی لی گئی. آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا. سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا.زیر حراست افراد سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے.گرفتار افراد میں سے بیشتر افراد اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے ہیں.
اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دس افغانیوں سمیت پنتیس افراد کو حراست میں لے لیا
May 03, 2016 | 12:53