ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو گھر چلا جاؤں گا, دوہزاراٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے : نوازشریف

May 03, 2016 | 14:22

ویب ڈیسک

بنوں پہنچنے پروفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم خان درانی نے وزیر اعظم نواشریف کو روایتی پگڑی پہنائی اوربنوں کی روایتی چادر بھی پیش کی۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو تین سال ہوگئے, نیا کے پی نہ بن سکا۔ کے پی میں لوگوں کو انتخابات سے قبل ایسے خواب دکھائے گئے جن کی تعبیر ہی نہ ہوسکی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نیا کے پی بنائیں گے اورعوام کے خوابوں کے تعبیرکریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شور مچانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں عوام کا مینڈیٹ لیکر آئے ہیں۔ لوگوں کو پتا چلنا چاہئے کون کیسی سیاست کرتا ہے۔ کسی کے کہنے پر کہیں نہیں جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے, بنوں ایئرپورٹ کو انٹر نیشنل ایئرپورٹ بنانے اورلکی مروت میںٰ یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان بھی کردیا۔

مزیدخبریں