مورخین کو تعصب سے پاک اور حقائق پر مبنی تاریخ لکھنی چاہئے: پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر

لاہور(لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ مورخین تعصب سے پاک اور حقائق پر مبنی تاریخ لکھنی چاہیے۔ وہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن کی کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کررہے تھے۔ یہ کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹز پروفیسر ڈاکٹر اقبال چائولہ ، ڈاکٹر مسرت عابد، ڈاکٹر نعمانہ کرن، ڈاکٹر فرحت محمود، طارق حق، سینئر فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ا پنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ کئی مورخ اپنے نظریات کی روشنی میں تاریخ لکھتے ہیں جس میں یا تو حقیت کو نظر انداز کیا ہوتا یا مسخ شدہ حقائق بیان کئے جاتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن