اسلام آباد(صباح نیوز)مشال قتل کیس کے10 ملزموں نے عدالت میں پیشی کے دوران الزامات قبول کرنے سے انکار کردیا۔مشال قتل کیس میں شناخت ہونے والے 49 میں سے 47 ملزمان گرفتار اور دو روپوش ہیں۔مشال خان کے قتل میں ملوث عبدالولی خان یونیورسٹی کے دو ملازمین اور آٹھ طلبا کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تمام ملزمان کے الزامات قبول کرنے سے انکار کے بعد انہیں 16 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔مشال قتل کیس میں گرفتار 47 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ دو ملزمان تحصیل کونسلر عارف مردانوی اور یونیورسٹی ملازم علی خان روپوش ہیں۔