کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاءالحسن لنجارنے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو محکمہ قانون و جیل خانہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ضیاءالحسن لنجار کو وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجوں میں اپنے حلقے کی عوام کو سرگرم رہنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ضیاالحسن لنجار نے بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانیوںسے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔
بلاول /ملاقات