لا ہو ر (نوائے وقت رپورٹ)متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )کے سربر اہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پنجاب کے عوام کودعوت دی کہ وہ پاکستان کومضبوط ومستحکم اورکرپشن سے پاک کرنے کے لئے ایم کیوایم میںشامل ہوکرہمارابھرپورساتھ دیں،پنجاب کے عوام کودرپیش مسائل کاحل ایم کیوایم کے ہی پاس ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پنجاب کے عوام سمجھ لیںکہ اب وقت آگیاہے کہ وہ ایم کیوایم کوایک موقع دیںایم کیوایم انشاء اللہ انہیںمایوس نہیںکریگی۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کے ہمراہ لاہورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ پنجاب میں مستقل کام کیاجائے اس سلسلے میںایم کیوایم جلدپنجاب میںتنظیم سازی کریگی اورجوکمی پیشی ہے اسے پوراکرنے کے ساتھ ساتھ پنجا ب کے عام شہر یو ں سے بھی رابطے برھاوادیاجائیگا تاکہ ان کے درپیش مسائل معلوم کرکے انہیں حل کرنے کے لئے جد وجہدتیزکی جاسکے۔ ایم کیوایم لسانی جماعت نہیں،ایم کیوایم پرلسانیت کاالزام لگاکرکراچی سے نکلنے نہیںدیاجاتاجب بھی ایم کیوایم نے پنجاب میںقدم جمائے کوئی نہ کوئی واقعہ رونماکرکے ایم کیوایم کی پروازکوروکاگیااورمیڈیاٹرائل اورتعصب کی بنیادپرایم کیوایم کی عوامی طاقت کوکم کرنے کی کوششوںکوتیزکردیاگیا۔۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہا کہ بعض عنا صر ایک مضبو ط مہم کے تحت کر اچی اور سندھ کے شہر وں میں یہ تاثررہے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہو رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ ایم کیو ایم تقسیم ہو ئی ہے نہ اس کا مینڈیٹ ،حا لیہ ضمنی انتخا با ت میں ایم کیو ایم نے تمام یونین کونسل میں کا میابی حا صل کی یہ کا میا بی 22اگست کے بعد حا صل کی۔ اس موقع پرپنجاب کے علاقے چھانگامانگاسے تعلق رکھنے والے سردارصغیرنے ایم کیوایم پرمکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ میںشمولیت اختیارکی۔
فاروق ستار