اٹھارہ ہزاری کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

اسلام آباد+ اٹھارہ ہزاری + شور کوٹ + سرگودھا + جھنگ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) تھانہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے علاقے موضع باٹی میں پاک فضائیہ کا معراج طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا پائلٹ ونگ کمانڈر زاہد محفوظ رہے جنہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی ۔ جنگی جہاز معمول کی پرواز پر تھا جس نے رفیقی ائیر بیس شورکوٹ سے 8 بج کر 55منٹ پر اڑان لی جس کے پانچ منٹ بعد جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور وہ دریائی علاقے میں فصلوں میں گر گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے زمین پر گرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور ملبے کو آگ لگ گئی جہاز کے ٹکڑے بکھر گئے جبکہ پائلٹ جہاز کے گرنے کے مقام سے چار کلو میٹر پیچھے موضع بنڈہ جبوآنہ میں فصل گندم میں گرے جنہیں معمولی چوٹیں آئیں ۔ اطلاع ملتے ہیں انتظامیہ پولیس اور فوجی حکام موقع پر پہنچ گئے پائلٹ زائد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے رفیقی ائیر بیس فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا فوجی حکام موقع پر جہاز کے ملبہ کا جائزہ لے رہی ہیں حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن