افغانستان جھڑپیں، 28ہلاک، داعش کا طالبان سے ضلع کا قبضہ چھڑانے کا دعویٰ

کابل + واشنگٹن (این این آئی + اے پی پی+اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول ایک ضلع پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ جھڑپوں میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا لڑائی میں طالبان کے 21 اور داعش کے 7 عسکریت پسند مارے گئے۔ دریں اثنا امریکہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے ساتھ کام کرنے والے مزید 2500 افغانوں کو امریکی ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے طالبان مصالحتی عمل میں مخلص نہیں۔ادھر امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ رواں برس افغانستان سے داعش کے صفایا کا ہدف رکھا ہے۔ پینٹاگون نے طالبان کے خلاف جنگ میں افغان فوج اور پولیس یونٹوں کی مزید ٹریننگ کیلئے 3 سے 5 ہزار اضافی فوجیوں کو افغانستان بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن