میسی کا ہم شکل فٹ بالر ایران میں بھی آ گیا

تہران(سپورٹس ڈیسک ) ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کا ہم شکل فٹبالر ایرانی گراو¿نڈ پر بھی بہترین کھیل پیش کرکے داد کما رہا ہے۔ ایرانی دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر لیونل میسی نہیں بلکہ اس کا ہم شکل ہے، جسے دیکھ کر لوگ ایسے اس کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں جیسے وہ اصلی میسی ہو۔ستائیس سالہ رضا پرتیش نے کہا کہ اسے میسی جیسی شکل، حلیے اور بالوں کے سٹائل کو اپنا کر اچھا لگتا ہے، یہ ایک فخر کی بات ہے کہ آپ کا ہم شکل دنیا کا ایک بہت بڑا ہیرو ہے اور لوگ کبھی کبھی اسے آپ ہی سمجھ لیتے ہیں۔رضا کی طرح اس کے والد بھی فٹ بال کے بہت بڑے فین ہیں، رضا اور اس کے گھر والوں کو بیٹے کے میسی بننے پر خوشی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...