دوسرا ٹیسٹ: اظہر کی سنچری ‘پاکستان 393 پر آﺅٹ ‘81رنز کی برتری

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )پاکستان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں393رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے سکورپر81رنز کی برتری حاصل کرلی۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میںپاکستان کے دونوں اوپنرز نے 155 رنز کی شراکت تو دویندرا بشو نے احمد شہزاد کو آوٹ کردیا۔احمد شہزاد 70 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ بابراعظم صفر پر ہی گیبرئیل کا نشانہ بن کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان بھی بشو کی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے تاہم کپتان مصباح نے اس کے بعد کریز پر قدم جمائے رکھا اور اظہرعلی کے ساتھ مل کر دوسرے روز مزید وکٹ گرنے نہیں دی۔ کم روشنی کے باعث دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر172 رنز بنا ئے تھے۔تیسرے دن پاکستانی کھلاڑیوں نے سکور کر چار وکٹوں پر259رنز تک پہنچا دیا ۔ اظہرعلی105رنز پرکیچ تھما بیٹھے ۔ مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 99رنز پر آﺅٹ ہوگئے ۔ سرفراز احمد9‘اسد شفیق 15‘محمد عامر10‘شادا ب خان 16‘یاسر شاہ 24رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔محمد عباس ایک رن پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔گیبر ئیل نے چار بشو اورہولڈر نے تین‘ تین کھلاڑیوں کو آﺅ ٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگزمیں 312 رنز پرآﺅٹ ہوگئی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن