لاہور (کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈز کی جانب سے لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ہدایات اور معیارات جاری کر دئے ہیں۔ ان ہدایات کا مقصد میوچل فنڈز کے یونٹ ہولڈرز کے مفادا ت کا تحفظ اور اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے اس سرمایہ کاری میں رسک کی بہتر مینجمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔