دو موٹرسائیکل سوارڈاکومےاں بےوی سے 70 ہزار روپے ، چھ چوڑیاں،د و طلائی انگوٹھیا ں چھےن کر فرار

May 03, 2017

راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جڑواں شہروں مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری نقدی ، طلائی زےورات ، انعامی بانڈز ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں سے محروم ہوگئے خےانت مجرمانہ کے واقعات مےں بھی شہری لٹتے رہے تھانوں مےں متاثرےن کا شدےد رش ہوگےا تھانہ نیوٹاﺅن کو خالد محمود نے بتایاکہ مدعی فےملی کے ہمراہ کار مےںکمرشل مارکیٹ آیا دو موٹرسائیکل سوارڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے70 ہزار روپے کی نقدی ،میری بیوی سے چھ عدد چوڑیاں،د و عدد طلائی انگوٹھیا ں چھےن لےں اور فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو سید محسن حیدر نے بتاےا کہ مےرے گھر سے اےک لاکھ روپے مالےتی پرائز بانڈز ،دس تولہ وزنی طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ چونترہ کو بوستا ن خان نے بتاےا کہ میری بھتیجی عمرانہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی ہار سےٹ ، مردانہ طلائی انگوٹھی سمےت قےمتی اشےاءچوری کر لی گئےںتھانہ ائرپورٹ کو محمد عارف نے بتاےا کہ میرے گھر کی گرل کاٹ کر50 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زےورات چوری کرلئے گئے تھانہ ریس کورس کو ارشد محمود نے بتاےا کہ میرے گھرسے سلنڈر،اوون،تےن پنکھے چوری کرلئے گئے تھانہ نیوٹاﺅن کومحمد شفیق نے بتاےا کہ مدعی کی گاڑی نمبرRF - 427 چوری ہوگئی تھانہ صادق آبادکو احمد مصطفی نے بتاےا کہ مےری کار نمبرAAP - 627 چوری ہوگئی تھانہ نیوٹاﺅن کوخرم افتخارنے بتاےا کہ مےری کارنمبرEY - 039 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کورستم خان نے بتاےا کہ مےری وےن نمبرLXK - 4427 چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو محمدعثمان خان نے بتاےا کہ مدعی کاموٹرسائیکل نمبرRIQ - 572 چوری ہوگےا تھانہ کینٹ کو نقاش سفیرنے بتاےا کہ مدعی کاموٹرسائیکل نمبرRIN - 700 چوری ہوگےا تھانہ گنجمنڈی کو سیف اللہ نے بتاےا کہ مےرا موٹرسائیکل نمبرRIL - 37 چوری ہوگےا تھانہ گولڑہ شرےف کو قاضی نصےر احمد نے بتاےا کہ مےرا اکو مےں مےرے پولٹری فارم اےنڈ وےئر ہاﺅس مےں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے نقدی اور22 موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کو اشفاق احمد نے بتاےا کہ سےکٹر جی نائن فور مےں مےری سےنٹری کی دکان سے نقدی چوری کرلی گئی تھانہ لوہی بھےر کو سلےم اختر نے بتاےا کہ پی ڈبلےو ڈی مےں محمود اعظم وغےرہ نے مجھے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم لی لےکن ملازمت نہ لگوائی تھانہ کھنہ کو حضرت اسلام نے بتاےا کہ سوہان مےں مجھ سے ارشد محمود اور جمشےد نے پلاٹ دلوانے کےلئے ساڑھے چار لاکھ روپے لئے لےکن نہ پلاٹ دلواےا نہ اب مےری رقم واپس دے رہے ہےںتھانہ سبزی منڈی کو طلحہ بابر نے بتاےا کہ سےکٹر آئی ٹےن ٹو مےں گھر کے سامنے کھڑی مےری مہران کار نمبر2398 LXJ - چوری ہوگئی تھانہ شالےمار کو محمد ابراہےم نے بتاےا کہ اےف الےون مرکز مےں قرض کی رقم واپس دےنے کےلئے مجھے تسلےم محی الدےن نے 85 لاکھ روپے کا چےک دےا جسے بےنک نے ڈس آنر کردےا۔

مزیدخبریں