راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )اےم ڈی پاکستان بےت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ ادارے کا بجٹ دو ارب سے بڑہا کر چارارب کردیاگیا ہے جبکہ غیر ضروری اخراجات میں بڑی حد تک کمی کردی گئی ہے ہماری 80 فےصد ترجےح صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ باقی امور مےں بچوں کے جبری مشقت سے بچاﺅ اور بزرگوں کی گرےٹ ہوم مےں دےکھ بھال ہےں تعلےم کے شعبے مےں اعانت بھی ترجےحات کا حصہ ہے وزےر اعظم نواز شرےف کے وژن کے مطابق بےت المال کا دارہ چلاےا جا رہا ہے نجی شعبے کے تعاون سے بھی16 رفاہی سےنٹر قائم کردئے ہےں انہوں نے ےہ بات منگل کو راولپنڈی پریس کلب میں پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب مےں کےا انہوں نے کہا کہ بیت المال میں فنڈز کی تقسیم کو شفاف بنانے کےلئے بائیو میٹرک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے پچھلے تےن برس مےں بےت المال نے ملک مےںمےںکینسر کے پانچ ہزار چار سو جبکہ تھیلسیما کے 28 ہزار مریضوں کا علاج کرایا جبکہ جبری مشقت کے شکا ربچوں کےلئے قائم 158سکولوں اور 141 دستکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی گئی اےم ڈی بےت المال نے کہا کہ بیت المال تھیلسیما سینٹر پر مفت علاج معالجے کے علاوہ خون کا عطیہ دیے بغیر مریض کو خون فراہم کیا جاتا ہے آٹھ مئی کو مظفر آباد میں تھیلسیما سینٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے اس وقت علاج معالجے کے 600 کیس زیر التواءہیں اور مریضوں کی سہولت کےلئے سہولیاتی سینٹر اور ون ونڈو سسٹم قائم کردیا گیا ہے بےرسٹر عابد وحےد شےخ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے شروع کئے گئے پروگرام نہ صرف جاری رکھے گئے ہےں بلکہ ان مےں توسےع بھی دی گئی ہے مریضوں کو بیت المال کے نظام سے آگہی کے ذرےعے علاج معالجے کی بلاتاخیر سہولت حاصل کرنے کےلئے سرکاری ہسپتالوں میں بیت المال کی خصوصی ٹیمیں بٹھادی گئی ہیں بیت الما ل وکلاءصحافیوں اور دیگر شعبوں کے تعلق رکھنے والے مستحقین کی عز ت نفس کا احترام کرتے ہوئے معاونت فراہم کرنے مےں بھی مصروف ہے ۔