راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف جسٹس لاہور ہائےکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے حکم پر راولپنڈی کی چارعدالتوں کو ماڈل کورٹ کا درجہ دے دیا گیا ےہ خصوصی عدالتیں پانچ مئی سےکام شروع کرےں گی جن میں قتل اورنارکوٹکس کے کےسوں کی فوری سماعت ہوگی تاکہ زیر التو ا سینکڑوں مقصدمات جلد نمٹائے جا سکیںخصوصی عدالتوں میں وائرلےس روم سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کر دی گئی ہیں ےہ عدالتےں ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف ،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپراء،ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی ،ایڈیشنل سیشن جج حسنین رضا پر مشتمل ہوں گی ان فاضل جج صاحبان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی جس مےں انہےں نئی عدالتوں کے دائرہ کار اور ذمہ دارےوں سے آگاہ کےا گےا ۔