آرمی چیف کی جانب سے اہل کشمیر کی حمایت کا اعادہ خوش آئند ہے: حامد رضا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک پر قبضہ کررکھا ہے۔ کرپٹ حکمران بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ نیوز لیکس پر فوج کے تحفظات دور کئے جائیں۔ آرمی چیف کی طرف سے اہل کشمیر کی حمایت کا اعادہ خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی شاد باغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مزدوروںکی پارلیمنٹ میں مﺅثر نمائندگی کیلئے قو می و صوبائی اسمبلیوں میں ِنشستیں مختص کی جائیں۔ حکومت مزدور کش پالیسیاں ختم کرے۔ گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے کو ئی سبق نہیں سیکھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...