آئیسکو افسران اپنے ٹارگٹ پورے کریں، لائن سٹاف سیفٹی کوڈ پر عمل کریں،باسط زمان

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئےسکو چےف باسط زمان احمدنے کہا ہے کہ آئےسکو مےں وہی افسران کام کرےں گے جو کمپنی پالےسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ حاصل کرےں گے ۔ لائن سٹاف کی حفاظت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہےں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار آئےسکو چےف باسط زمان احمد نے آئےسکوہےڈ آفس مےں اےم اےنڈ ٹی ،سروےلنس اور سےفٹی ڈائرےکٹورےٹ کی ماہانہ کارکردگیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ منےجر اےم اےنڈ ٹی سےد عالم نے اپنے ڈائرےکٹورےٹ کی رپورٹ پےش کی جسکے مطابق اےم اےنڈ ڈائرےکٹو رےٹ کی ٹےموں نے ڈےٹا رےٹرےول اور سائےڈ چےکنگ کے دوران تمام سرکلوں سے خراب اور سلو مےٹروں سے 26لاکھ60ہزار32ےونٹس کا ڈےٹا حاصل کےا ۔اسی طرح منےجر سروےلنس چوہدری منظور نے سروےلنس ڈائرےکٹورےٹ کی کارکردگی رپورٹ پےش کی جسکے مطابق سروےلنس ڈائرےکٹورےٹ کی ٹےموں نے ماہ اپرےل کے دوران مختلف ٹےرف کے1189 مےٹروں کو چےک کےا جس مےں سے136مےٹروں کو خراب/سلو پاےا گےا جسکی بنا پر ان صارفےن کو10لاکھ85ہزار 5سو10 ےونٹس چارج کئے گئے۔ مجموعی طور پر دونوں ڈائرےکٹورےٹ نے37لاکھ 45ہزار 5سو 42ےونٹس کا ڈےٹا حاصل کےا اور متعلقہ صارفےن کو ان ےونٹس کے بل چارج کر دئے گئے

ای پیپر دی نیشن