لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ ملوث شاہ زیب نے میڈیا میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کے کسی رشتہ دار کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی غلط ہے کہ میرے خاندان کا کوئی فرد گجرات میں رہتا ہے اور نہ ہی آج تک کبھی گجرات گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا سسرال عرصہ دراز سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہے اور میرے سسر تنویر ارشد کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں سے میرا خاندان پریشان ہوا ہے۔ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔