کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش حملے میں 8افراد ہلاک،25سے زائد زخمی, مزید ہلاکتوں کا خدشہ

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش حملہ ہوا حملے کے نتیجے میں 20عام شہری ہلاک اور پچیس سے زائد د زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کی صبح حملہ امریکی سفارت خانے کے قریب کیا گیا ۔حملے میں بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔شعبہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حملے میں 25 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں نیٹو کی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جسے فوجیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔افغان حکام کے مطابق یہ دھماکہ امریکی سفارت خانے سے تھوڑے ہی فاصلے پر شہر کے ایک بھیڑ والے علاقے میں ہوا۔حملے میں نیٹو کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ وہاں سے گزرنے والی بہت سی دوسری کاریں بھی دھماکے کی زد میں آئیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔یہ حملہ طالبان کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ غیر ملکی افواج کو موسم بہار کے اپنے حملوں میں نشانہ بنائیں گے۔طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں کو گذشتہ برس امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان رہنما ملا منصوری کی نسبت سے'آپریشن منصوری' کا نام دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن