پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے میاں صاحب! آپ کو سینٹ نہیں لینے دوں گا۔ ہم گرمی‘ سردی میں کھڑے رہنا جانتے ہیں۔ بلوچستان بھی جاﺅں گا‘ جن کے دل ٹوٹے وہ ہمیں بلا رہے ہیں۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا میرا جادو پیار کا جادو ہوتا ہے۔ پنجاب‘ خیبر پی کے میں پیپلزپارٹی کو زبردست رسپانس ملا ہے۔ پنجاب میں حکومت بناکر دکھاﺅں گا۔شیر کاغذی اور بلا دیسی ہے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب! اب تو ججوں نے بھی کہہ دیا آپ کو جانا پڑے گا۔ ہم سینٹ بھی لیں گے اور قومی اسمبلی بھی۔ انہوں نے کہا روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی ضروری ہے۔