بک شیلف ”سیاستدانوں کے سائیڈ ایفیکٹس“

May 03, 2018


ڈاکٹر عارفہ صبح خان ”تجاہل عارفانہ “ کے عنوان سے گزشتہ 22 سال سے کالم لکھ رہی ہیں ۔ ان کے کالمز سیاسی، سماجی ،ادبی حلقوں میں نہایت دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔ ان کے بے شمار کالموں پر حکومتی سطح پر ایکشن لے کر مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ ”سیاستدانوں کے سائیڈ ایفیکٹس“ بنیادی طور پر وہ کالم ہیں جن میں سیاستدانوں کے روز مرہ احوال، احتجاجی ، دھرنے ، ہڑتالیں ، سیاسی سازشیں ، چالیں ، افیئرز اور سیاستدانوں کی سیاسی و غیر سیاسی سرگرمیاں ہیں۔ ملک کے سیاسی ایوانوں میں کیا سیاسی گیمز چلتی ہیں اور گلیوں چوراہوں میں سیاست کی بساط کیسے بچھائی جاتی ہے۔ سیاسی جال بچھا کر کیسے ووٹ لئے جاتے ہیں اور کہاں نوٹوں سے ووٹ لئے جاتے ہیں یہ سب ڈاکٹر عارفہ نے بطور رپورٹر، اینکر ، سیاستدانوں کو قریب سے دیکھا ہے۔”سیاستدانوں کے سائیڈ ایفیکٹس “ میں کہیں کہیں ادبی ، سماجی، تعلیمی، تحقیقی اور علمی موضوعات پر بھی قلم اٹھایا گیا ہے لیکن ان سب کا ٹانکا بھی بالآخر سیاست سے جڑ جاتاہے۔ کتاب سو کالموں اور سوا تین سو صفحات پر مشتمل ہے۔ جسے روبی پبلیکیشنز نے لاہور سے شائع کیا ہے۔ (تبصرہ: فضل حسین اعوان)

مزیدخبریں