خواجہ اظہار کا ڈاکٹر معراج الہدیٰ کو فون جماعت اسلامی کے دفتر پر حملے کی مذمت

کراچی(آن لائن) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے گذشتہ روز جماعت اسلامی کے دفتر پر ہونے والے نا خوش گوار واقعے پر اظہار افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں قیام امن کی خاطر کسی بھی قیمت پر تصادم کی سیاست کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن