لندن (سی پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری دورہ لندن کے دوران گر کر زخمی ہو گئے، ان کو سینٹ میریز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے کہ انڈرگراونڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر گئے،جس سے ان کے سراورپسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں،ممتاز ماہر قانون کو سینٹ میریز کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز نے نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نعیم بخاری