راولپنڈی ( آئی این پی ) سیاچن کے علاقے گیاری میں شہداء کی یاد میں خصوصی تقریب ہوئی، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے سانحہ گیاری کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور کہا کہ مادر وطن کے لئے شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیاچن کے علاقے گیاری میں شہداء کی یاد میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی، کورکمانڈر ندیم رضا نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کورکمانڈر نے کہا کہ مادر وطن کے لئے شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔