میکلوڈ گنج: عملہ ڈیوٹی سے غائب‘ غلطی سے پٹرول پینے والا 8سالہ بچہ ہسپتال میں تڑپتا رہا

May 03, 2018

میکلوڈ گنج (نامہ نگار) سرکاری ہسپتال میں عملہ ڈیوٹی سے غائب۔ غلطی سے پٹرول پینے والا 8سالہ بچہ دوگھنٹے تڑپتا رہا۔ باربار فون کال بھی انچارج رورل ہیلتھ سینٹر کے کان نہ کھول سکی۔ بچے کی حالت غیر دیکھتے ہی شہریوں اور ورثاء کا ہسپتال میں شدید احتجاج۔ وزیراعلیٰ پنجاب‘ سیکرٹری ہیلتھ سے انکوائری کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح غلطی سے آٹھ سالہ راشد نے پٹرول پی لیا‘ والدین تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال لے آئے۔ عملہ موجود نہ تھا جس پر ورثاء نے سینئر ڈاکٹر مجاہد علی بابر کو کال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا مگر دوگھنٹے گزر جانے کے باوجود ہسپتال نہ ہے بچے کی حالت مزید بگڑنے لگی تو ہسپتال میں آئے درجنوں افراد نے ورثاء کے ہمراہ 8سالہ راشد کو سڑک پر لٹا کر شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی خبر سنتے ہی رورل ہیلتھ سینٹر میکلوڈ گنج کے عملہ نے سسکیاں ہوئے راشد کے باپ اور دیگر علاقہ مکینوں کو ہسپتال سے دھکے مار کر نکال دیا۔ بعدازاں مقامی شہریوں کونسلر محمد اقبال پراچہ، محمد سلیم، محمد فیاض، سیف اللہ، ارشاد احمد، محمد خان، محمد اسلم، محمد اجمل، محمد یار‘ محمد صدیق، فاورق، اللہ دتہ، محمد اکرم، دیوان تاج، دیوان محمد خان، محمد ایوب چشتی، حاجی احمد چشتی اور ورثاء نے مرادواہ چوک پر احتجاج کرتے صحافیوں کو بتایا کہ انچارج رورل ہیلتھ سینٹر میکلوڈ گنج مجاہد بابر زمیندار ہے آنے والے مریضوں کو بھی اپنی رعایا ہی سمجھتا ہے۔ سیاسی اثر و رسوخ اور پشت پناہی رکھنے کی وجہ سے کوئی اس کو پوچھنے والا نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں