اسلام ہمیں امن ،بھائی چارے، صبر و تحمل کا درس دیتا ہے، ہاشم عبدالقادر منصورالدین

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)سجادہ نشین بغداد شریف باب الشیخ عراق السید ہاشم عبدالقادر منصورالدین الگیلانی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن ،بھائی چارے، صبر و تحمل اور حق کیلئے باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے امت مسلمہ کو چایئے کہ معاشرے کے مظلوم غریب، بیوہ، یتم افراد کو خوشیوںمیں اپنے ساتھ رکھے تاکہ اخوت ومحبت کا رشتہ قائم رہ سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار العلوم قدری قلندیہ موہڑہ پھڈیاں تحصیل کلر سیداں میں زیر نگرانی علامہ محمد اخلاق خلیفہ مجاز بغداد عظیم الوریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی سر پر ستی حافظ محمو عالم نے کی۔ اس موقع پر معروف ثناء خواں نے نعتیں پیش کی علاوہ ازیں معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ محمد اخلاق نے کہا کہ قرآن اور سنت رسول ہماری لئے راہ ہدایت ہیں ان پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں بزرگان دین کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ مظلوم طبقات کے ساتھ بہتر روئیہ اپناناہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...