رائے ونڈ (نامہ نگار) نائب صدر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن چودھری انعام بھلر نے کہا کہ نواز شریف نے ملک و قوم کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا پاکستان کے سب سے مقبول اور ہر دلعزیز لیڈر کو محض ایک اقامہ پر نااہل دیکر سیاست سے آؤٹ نہیں کیا جا سکتا ۔ کرپشن کا خاتمہ بلاامتیاز ہونا چاہئے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہونے سے ہی جمہوریت مضبوط اور ملک ترقی کرے گا عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
نواز شریف نے ملک وقوم کو مسائل سے چھٹکارا دلایا: انعام بھلر
May 03, 2018