لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے قائد محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما کامران رشیدکے بڑے بھائی کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے والد خواجہ رشید احمد اور بھائی کامران رشید کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔مرحوم کی نماز جنازہ والٹن روڈ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین نے پڑھائی۔